ثبوت وفات مسیح از سورۃ البقرۃ آیت 37

وَلَکُمْ فِی الْاَ رْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰی حِیْنٍ (البقرۃ:37)

ترجمہ: اور تمہارے لئے (اس)زمین میں ایک عرصہ تک قیام اور اسفتفادہ(مقدر)ہے ۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:

’’یعنی تم اپنے جسم خاکی کے ساتھ زمین پر ہی رہو گے یہاں تک کہ اپنے تمتع کے دن پورے کر کے مرجاؤ گے۔ یہ آیت جسم خاکی کو آسمان پر جانے سے روکتی ہے کیونکہ لَکُمْ جو اس جگہ فائدہ تخصیص کا دیتا ہے اس بات پر بصراحت دلالت کررہا ہے کہ جسم خاکی آسما ن پر جانہیں سکتا بلکہ زمین سے ہی نکلا اور زمین میں ہی رہے گا اور زمین میں ہی داخل ہوگا۔‘‘

(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 429)

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8

مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…