ثبوت وفات مسیح از سورۃ النحل آیت 44

فَاسْئَلُوْآ اَھْلَ الذِّ کْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔ (النحل:44)

ترجمہ: پس اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:

’’یعنی اگر تمہیں ان بعض امور کا علم نہ ہو جوتم میں پیدا ہوں تو اہل کتاب کی طرف رجوع کرواور اُن کی کتابوں کے واقعات پر نظر ڈالو تا اصل حقیقت تم پر منکشف ہوجاوے۔ سو جب ہم نے موافق حکم اس آیت کے اہل کتاب یعنی یہود اور نصاریٰ کی کتابوں کی طرف رجوع کیا اور معلوم کرنا چاہا کہ کیا اگر کسی نبی گذشتہ کے آنے کا وعدہ دیا گیا ہو تو وہی آجاتا ہے یا ایسی عبارتوں کے کچھ اَور معنے ہوتے ہیں تو معلوم ہوا کہ اسی امر متنازعہ فیہ کا ہمشکل ایک مقدمہ حضرت مسیح ابن مریم آپ ہی فیصل کرچکے ہیں اور اُن کے فیصلہ کاہمارے فیصلہ کے ساتھ اتفاق ہے۔ دیکھو کتاب سلاطین وکتاب ملاکی نبی اور انجیل جو ایلیا کا دوبارہ آسمان سے اُترنا کس طور سے حضرت مسیح نے بیان فرمایا ہے۔‘‘

(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 432)

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8

مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…