AskAhmadiyyat

خاتم بمعنی زینت۔ یعنی زمرہ انبیاء کی رونق اور زینت آپؐ کے دم قدم سے ہے۔ یعنی آپؐ جان محفل انبیاء ہیں۔

٭ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:۔
”ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمرد نبیؐ اور زندہ نبیؐ اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نبیؐ صرف ایک مرد کو جانتے ہیں یعنی وہی نبیوں کا سردار رسولوں کا فخر تمام مرسلوں کا سرتاج جس کا نام محمد مصطفےٰ واحمد مجتبیٰ ؐ ہے۔ جس کے زیر سایہ دس دن چلنے سے وہ روشنی ملتی ہے جو پہلے اس سے ہزار برس تک نہیں مل سکتی تھی۔”

 (سراج منیر روحانی خزائن جلد12 صفحہ82)

٭ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:۔
’’رسول اللہ ؐ کے وجود باجود سے انبیاء علیہم السلام کو ایسی ہی نسبت ہے جیسی کہ ہلال کو بدر سے ہوتی ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد اوّل صفحہ185)

    We recommend Firefox for better fonts view.