ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحج آیت 6

وَمِنْکُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰی وَمِنْکُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اَلٰٓی اَرْذَلِ الْعُمُرِلِکَیْلَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا (الحج: 6)

ترجمہ: اور تم ہی میں سے وہ ہے جس کو وفات دے دی جاتی ہےاور تم ہی میں سے وہ بھی ہے جو ہوش و ہواس پہنچانے کی عمر تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ علم حاصل کرنے کے بعد کلیتہً علم سے عاری ہو جائے۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:

’’اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ سُنّت اللہ دوہی طرح سے تم پر جاری ہے۔

بعض تم میں سے عمر طبعی سے پہلے ہی فوت ہوجاتے ہیں اوربعض عمرطبعی کو پہنچتے ہیں۔ یہاں تک کہ ارذل عمر کی طرف ردّ کئے جاتے ہیں اور اس حد تک نوبت پہنچتی ہے کہ بعد علم کے نادان محض ہوجاتے ہیں۔یہ آیت بھی مسیح ابن مریم کی موت پر دلالت کرتی ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اگر زیادہ عمر پاوے تو دن بدن ارذل عمر کی طرف حرکت کرتا ہے یہاں تک کہ بچے کی طرح نادان محض ہوجاتا ہے اور پھر مرجاتا ہے۔‘‘

(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 428تا429)

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8

مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…