ثبوت وفات مسیح از سورۃ الروم آیت 55

اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضُعْفًا وَّ شَیْبَۃً (الروم:55)

ترجمہ : اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ایک ضعف (کی حالت)سے پیدا کیا ۔ پھر ضعف کے بعد قوت بنائی۔پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا بنا دئیے ۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔

’’یعنی خدا وہ خدا ہے جس نے تمہیں ضعف سے پیداکیا پھر ضعف کے بعد قوت دے دی۔ پھر قوت کے بعد ضعف اورپیرانہ سالی دی۔ یہ آیت بھی صریح طور پر اس بات پر دلالت کر رہی ہےکہ کوئی انسان اس قانون قدرت سے باہر نہیں اور ہر یک مخلوق اس محیط قانون میں داخل ہے کہ زمانہ اُس کی عمر پر اثر کر رہا ہے یہاں تک کہ تاثیر زمانہ کی سےؔ وہ پیر فرتوت ہوجاتا ہے اورپھر مرجاتا ہے۔‘‘

(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 429تا430)

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8

مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…