ثبوت وفات مسیح از سورۃ مریم آیت 34

وَالسَّلَامُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَیَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا (مریم:34)

ترجمہ :اور سلامتی ہے مجھ پر جس دن مجھے جنم دیا گیا اور جس دن میں مروں گااور جس دن میں زندہ کر کے مبعوث کیا جاؤں گا۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔

’’اس آیت میں واقعات عظیمہ جو حضرت مسیح کے وجود کے متعلق تھے۔ صرف تین بیان کئے گئے ہیں۔حالانکہ اگر رفع اور نزول واقعات صحیحہ میں سے ہیں تو ان کا بیان بھی ضروری تھا۔ کیا نعوذ باللہ رفع اور نزول حضرت مسیح کا مورد اور محل سلام الٰہی نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ سو اس جگہ پر خدائے تعالیٰ کا اس رفع اورنزول کوترک کرنا جو مسیح ابن مریم کی نسبت مسلمانوں کے دلوںمیں بساہوا ہے صاف اس بات پردلیل ہے کہ وہ خیال ہیچ اورخلاف واقعہ ہے بلکہ وہ رفع یوم اموت میں داخل ہے اور نزول سراسر باطل ہے۔‘‘

(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد 3صفحہ 428)

یہ بھی ملاحظہ فرمائیں

ثبوت وفات مسیح از سورۃ الحشر آیت 8

مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا۔ (الحشر:8) ترجمہ: ا…